پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈمیں4.31بلین روپے مالیت کے سودے

March 21, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈمیں4.31بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے،جن کی مجموعی تعداد6,531 رہی۔ پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,018 کی سطح پر بند ہوا۔سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 2.76 بلین روپے تھی ۔ جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.06 بلین روپے،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت336.00ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 113.15ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 30.06ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت0.489ملین روپے رہی۔اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 2لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت0.818 ملین روپے تھی۔