بین الجامعات بیڈمنٹن سیمی فائنل مرحلے میں

March 21, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان بین الجامعات بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا، قائداعظم یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں منعقدہ ایونٹ میں ملک بھر سے 16 جامعات شرکت کررہی ہیں۔