بابر بٹ قتل کا مرکزی ملزم عاطف جٹ گرفتار

March 21, 2017

لاہور(مانیٹر نگ سیل)لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما بابربٹ قتل کے مرکزی ملزم عاطف جٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق عاطف جٹ کو پاک پتن سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو ساتھی علی جٹ اور محمددین کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ لکھوڈیر کے مقام پر فائرنگ کرکے بابربٹ کو قتل کیا گیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بابربٹ کو 12گولیاں ماری گئی تھیں۔