نئی ویڈیو گیم '’ماس ایفیکٹس ؛انڈرو میڈا‘کا لانچنگ ٹریلر

March 21, 2017

ایکشن کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ مار دھاڑ اور ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو گیم ’’ماس ایفیکٹس ؛ اینڈرو میڈا‘‘کا لانچنگ ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

کینیڈین ویڈیو گیم ڈیولپرز کی تیار کردہ اس گیم میں گلیکسی میں نئے پلینٹس کی تلاش میں سرگرم ایسے سولجرز کے گِرد گھومتی ہے جو نشانے بازی میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں ۔
نئی دنیا کو کھوجنے کیلئے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے جدید ہتھیاروں سے لیس ان کھلاڑیوں کو خطرناک دشمنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سنسنی اور تھرل پر مبنی اس ویڈیوگیم میں کئی نئے اور خطرناک مِشن متعارف کروائے گئے ہیں جو نشانے بازی اور ایکشن کے شوقین افراد کو اگلے لیول تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

طاقتور ہتھیاروں سے اپنے حریف کو پچھاڑتے فائیٹرزکے گرد گھومتی یہ ویڈیو گیم خصوصی طور پرپلے اسٹیشن فور،مائیکرو سوفٹ ونڈوز،اورایکس باکس ون کیلئے موزوں ہے جو آپ کے قریبی گیمنگ اسٹورز پر باآسانی دستیاب ہو گی۔