پی آئی اے ایئر ہوسٹس چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی

March 22, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آ ئی اے کی ایک ائر ہوسٹس فرانس میں چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی ذرائع کے مطابق پی آ ئی اے کی ایک فضائی میزنان پیرس کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی جسے فرانس پولیس نے حراست میں لے لیا اور بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد رہا کر دیا ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق مذکورہ ایئر ہوسٹس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی جس میں ملازمت سے برساختگی بھی شامل ہے فی الوقت انکوائری مکمل ہونے تک اسے بیرون ممالک پروازوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔