آسٹریلیا،پاکستانی طالب علم سیلفی لیتے ہوئے سمندر میں ڈوب گیا

March 22, 2017

کینبرا (ما نیٹر نگ سیل) آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں پاکستانی طالب علم سمندرمیں ڈوب گیا۔ ۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 23 سالہ پاکستانی طالب علم محسن اعوان اپنے دوست کے ساتھ نیو کاسل کے ساحل پرموجود تھا، جب تیز لہر دونوں کو بہا کرلے گئی، پاکستانی طالب علم کے دوست کو بچا لیا گیا۔