کے الیکٹرک،شنگھائی الیکٹرک معاہدہ کھٹائی میں پڑنے کا امکان

March 22, 2017

کے الیکٹرک اور اس کی مجوزہ خریدار کمپنی شنگھائی الیکٹرک کے درمیان 10ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق شنگھائی الیکٹرک کو کے الیکٹرک کے نئے ٹیرف پر تحفظات ہیں، شنگھائی الیکٹرک کے سربراہ نے اسی معاملے پر وفد کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات وزیر اعظم کے سامنے رکھے۔

وزیراعظم نے فوری طور پر 4وفاقی وزراء کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔