گائے کا گوشت نہ ملنے پر بھارتی شیرنی کی بھوک ہڑتال

March 26, 2017

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپورکے چڑیا گھر میں موجود شیرنی نے گائے کا گوشت نہ ملنے پر بھوک ہڑتال کر دی ہے۔

ریاست میں انتہاپسند وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے غیر قانونی مذبح خانے بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔کانپور میں چار مذبح خانے تھے جو سرکاری کریک ڈاون کے بعد بندکردیئے گئے ہیں۔

گائے کا گوشت نہ ملنے پر شیرنی کو مرغی اوربکرے کا گوشت دیا گیا تو اس نے بیف کے لیے بھوک ہڑتال کر دی۔