احتساب ہوا تو ایوانوں میں بیٹھنے والے جیلوں میں ہوں گے، سراج الحق

March 26, 2017

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر قوم کو عدالتوں سے انصاف نہیں ملا تو فیصلے چوکوں اور چوراہوں پر ہوں گے۔ احتساب ہوگیا تو ایوانوں میں بیٹھنے والے جیلوں میں نظر آئیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بات چارسدہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے سیکولر اور لبرل ازم کے لیے قربانیاں نہیں دیں تھیں، جو لوگ یہ چاہتے ہیں وہ کسی اور ملک چلے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ غریب عوام کا ایٹم بم ہے جسے وہ اپنے حقوق کے لیے استعمال کریں۔مستقبل کے پاکستان میں لٹیروں اور جاگیرداروں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔