قومی شاہراہ پر بھوسے سے بھرے ٹرکوں کیخلاف کارروائی کی جا ئے

March 28, 2017

میرپورساکرو (نامہ نگار) بھوسے سے بھرے ٹرک قومی شاہراہ پر الٹ جاتے ہیں جس سے روڈ بلاک ہو جاتا ہے اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں یہاں تک کہ ایمبولینس جانے کا بھی راستہ نہیں ہوتا ہے۔ مریض اور مسافر سخت پریشان ہوتے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء اور رکن ضلع کونسل ٹھٹھہ عبد الغنی بگیاڑ کی قیادت میں شہریوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہانٹرکوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے تاکہ قومی شاہراہ بلاک نہ ہو سکے۔