وزیر اعلیٰ سندھ کا باڈہ کو تحصیل اور میونسپل کا درجہ دینے کا اعلان

March 28, 2017

باڈہ ( نامہ نگار )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، ایم این اے نظیر بگھیو اور سابق ایم این اے حزب اللہ بگھیو کی رہائش گاہ نئی گڈ میں سابق ایم این اے حزب اللہ بگھیو نے باڈہ کے عوام کی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلی سے درخواست کی کہ باڈہ کو تحصیل اور میونسپل کا درجہ دیا جائے اور شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کیا جائے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے باڈہ کو تحصیل اور میونسپل کا درجہ دینے کا اعلان کیا اور ضلع انتظامیہ کو فوری طور فزیبلٹی بنانے اور سمری وزیر اعلی ہاؤس بھجنے کے احکامات دیئے ، اس اعلان کے بعد باڈہ شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں نے پی پی رہنمائوں اور کونسلر حاجی امداد حسین سیال ، شہری اتحاد کے رہنمائوں قادر بروہی کی رہنمائی میں ریلی نکالی اور شہریوں میں مٹھائی تقسیم کی جبکہ وزیر اعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا اور سابق ایم این اے ، پی پی ضلع لاڑکانہ کے رہنمائوں حزب اللہ بگھیو کا بھی شکریہ ادا کیا اس خوشی میں منگل کو شاندار ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیاہے۔