شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،سجاد سندھڑ

March 28, 2017

سرگودھا(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین سندھڑ نے ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگاتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبویؐ ہے۔درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ماحول کو خوشگوار اور سرسبز رکھنے کیلئے ہر شہری کو شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ،سول ججز،ڈی ایف او ملک عمران ریاض بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر دیگر ججز نے بھی پودے لگائے ۔