ہم نے خدمت کو ترجیح دی،حکمران تقریروں سے پیٹ بھر رہے ہیں:گیلانی

March 28, 2017

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عملی طور پر عوامی خدمت کو ترجیح دی جبکہ موجودہ حکمران چار سال گزرنے کے باوجود ابھی تک تقریروں سے عوام کا پیٹ بھر رہے ہیں الزامات کی سیاست ناکام ہو چکی ہے اب عوام اپنے مسائل حل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، جب بھی صاف و شفاف الیکشن ہوں گے پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی،پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوام کی مزید خدمت کرے گی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سوچ اور افکار کو بلاول بھٹو کی قیادت میں آگے لیکر چلے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی ایل پور کے وائس چیئرمین خضر حیات بوہنہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا، اس موقع پر عبد القادر گیلانی ، علی حیدر گیلانی نے کہا کہ عام انتخابات میں ثابت ہو جائے گا کہ عوام آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے کتنی محبت کرتے ہیں ،اس موقع پر یوسی چیئرمین ملک اللہ یار اوبھایا ، ملک عطاء وینس، ملک دستگیر اٹھنگل، ناصر خان بادوزئی، ملک شکیل لابروائس چیئرمین رضوان ہانس، لیاقت بوسن، ملک غلام عباس مہے ، اللہ دتہ کاشف بوسن، اللہ بخش ہراج ،سجاد وینس، صداقت بچہ، حامد بچہ، ارشد مہے ، ملک الطاف گرا ، اسلم ڈوگر، رانا ارشد ، ملک محمد یار انجم اوبھایا، مہر نذر کھکھ ، محسن کھادل، مٹھو گجر ، آصف لابر، محمود سرور ، اکرم وینس ، رانا افضل، شبیر گرو ، خالد ہراج، سجاد شاہ، مہر عون عباس چاون، اعجاز بوسن،فرحان خان ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔