حکومت نے ہزارہ قوم کی فلاح کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے، بی این پی

March 28, 2017

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر سید ناصر علی شاہ ہزارہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کی ہزارہ قوم کے حقیقی مسائل کو اجاگر کیاجائے سماجی مسائل کو بی این پی کے پلیٹ فارم سے حل کریں انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت بلوچستانیوں کے درمیان جو دوریاں پیدا کی جا رہی تھیں وہ ناکام ہو چکی ہیں بی این پی کا موقف بھی یہی ہے کہ بلوچستان کی تمام اقوام آپس میں شیروشکر ہو کر رہیں حکومت نے ہزارہ قوم کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جدوجہد کا مقصد یہی ہے کہ بھائی چارگی کو فروغ دیتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے بلوچستان کی تمام اقوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلوچستان کی آواز بن کر مثبت سوچ کو فروغ دیں۔