ایس ای سی پی :اینٹی منی لانڈرنگ سیل قائم

March 30, 2017

ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ سیل قائم کر دیا۔ ایس ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق سیل کیپٹل مارکیٹس، بیمہ، این بی ایف سیز میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کرے گا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ سیل کارپوریٹ سیکٹر میں منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں کو روکے گا، سیل میں ہر شعبے کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔