سکھر:بلاول بھٹو سادھو بیلہ مندر پہنچ گئے

April 05, 2017

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو خورشید شاہ کے ہمراہ سکھر میں سادھو بیلہ مندر پہنچ گئے ۔ظہرانے میں مہمانوں کی تواضع سبزیوں سےبنے کھانے سے کی جائےگی۔ اس سے پہلے بلاول بھٹو زرداری کشتی میں سوار ہوتے ہوئے لڑکھڑا گئے تھے ۔

ان کے لیے ظہرانے میں سبزیوں سے بنی 45 ڈشز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ منتظم تقریب پلاج مل کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری کیلئے سبزیاں، پراٹھے اور چاول کی روٹی بنائی گئی ہے۔

تاریخی مندر پہنچنے پر بلاول بھٹو کو اجرک بھی پہنائی گئی۔