ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

April 09, 2017

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گیانا کے پروویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےدوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔

اس گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستا ن کو4وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ پاکستان نے وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے ، جبکہ اس سے قبل پاکستان چار ٹوئنٹی میچوں کی سیریز تین ایک سے جیت چکا ہے۔