بھٹو کی پارٹی پر جعلی بھٹو قابض ہیں، طلال چوہدری

April 09, 2017

مولا بخش چانڈیو کے پے در پے وار پر ن لیگ کے طلال چوہدری بھی چُپ نہ رہے، کہا کہ پیپلز پارٹی پر چوروں کا ٹولہ غالب ہے،بھٹو کی پارٹی پر جعلی بھٹو قابض ہیں، گرین بس، پانی اور کراچی میں امن ان کو نواز شریف دے رہا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی ، ٹرانسپورٹ اور امن و امان سمیت کئی سہولیات دینا سندھ حکومت کی ذمے داری ہے ، لیکن سندھ حکومت پر تو جعلی بھٹو قابض ہیں ۔

انہوں سوال اٹھایا کہ سندھ کا پیسہ کہاں گیا؟ سمندر میں غرق ہوگیا ؟یا سوئس بینکوں میں چلا گیا؟، اس نالائق حکومت کو اب جانا ہوگا، کون وسائل لوٹ کر کھاگیا،یہ بھی خواب دیکھ کر بتادیں،یہ خود سندھ کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے ہیں۔