جینوا میں اگلے ماہ بیش قیمت ہیروں کی نیلامی کا امکان

April 11, 2017

اگلے ماہ جینوا میں نیلے اور گلابی بیش قیمت ہیرے 7 ارب33 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہونے کا امکان ہے۔

ناشپاتی کی شکل کے دو چمکتے دمکتے ہیروں کو اگلے ماہ جنیوا میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا،اپولو اور ارٹیمیس اسٹون نامی ہیرے الگ الگ نیلام کئے جائیں گے ۔

نیلا ہیرا14 اعشاریہ 54قیراط جبکہ گلابی ہیرا16 قیراط وزنی ہے۔ نیلا ہیرا 38 سے50 ملین ڈالر جبکہ گلابی ہیرا12 سے 18 ملین ڈالر نیلام ہونے کا امکان ہے۔