شام، حلب میں خودکش کاربم دھماکا،100 افراد ہلاک

April 15, 2017

شام کے شہر حلب میں خودکش کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 100افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے ہیں۔

انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق خودکش حملے میں حلب سے انخلا کرنے والے شہریوں کی بسوں کو نشانہ بنایا گیا۔

خودکش حملہ حلب کے مغربی علاقے راشدین میں کیا گیا جہاں سے حکومت اور باغیوں کے درمیان معاہدے کے تحت شہریوں کا انخلاء کرایا جارہا تھا۔

ہلاک ہونےوالے افراد اور زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔