بالی ووڈ فلم ’رابطہ ‘کاپہلا ٹریلر جاری

April 17, 2017

کریتی سینن اور سوشانت سنگھ کی بالی ووڈ رومانٹک ڈرامہ فلم ’رابطہ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان اور کاجول کی رومانٹک بالی ووڈ فلم ’دل والے‘سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کریتی سینن اور اداکار سوشانت سنگھ کے ساتھ ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے آرہی ہیں۔

دنیش وجان کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم ’رابطہ ‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں کریتی سینن اور سوشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں ورون شرما، نیدھی سوبائیش، جم سربھ اور کرن سنگھ چھابرا بھی شامل ہیں ۔

فلم میں دپیکا پڈوکون خاص کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔واضح رہے یہ فلم رواں سال9جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔