مورو: جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو قید و جرمانہ کی سزا

April 21, 2017

مورو(نامہ نگار ) اسسٹنٹ سیشن جج مورو کی عدالت نےعبدالغفور زرداری کو اپنا لائسنس یافتہ ہتھیار دوسرے شخص کو دینے کا جرم ثابت ہونے پر ایک سال قید اور 25ہزار روپے جرمانے کی سزا اور لائسنس کینسل کرنے کا حکم دیا جب کے اسی الزام کے تحت دوسرے ملزم یوسف زرداری کوجرم ثابت ہونے پر چار سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر ڈسٹرکٹ جیل نوشہرو فیروز منتقل کر گیا۔