برطانوی فضائی حملوں میں داعش کے1306ارکان مارے گئے

April 21, 2017

لندن (پی اے) برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ12ماہ کے دوران برطانوی فضائی حملوں میں داعش کے 1300سے زائد ارکان مارے گئے۔ برطانوی فورسز کے حملوں میں مزید111داعش شدت پسند زخمی ہوئے۔ یہ اعداد و شمار لبرل ڈیمو کریٹ لیڈر ٹم فیرن کے پارلیمانی سوال کے جواب میں افشا کیے گئے۔ ٹم فیرن نے تحریری سوال میں وزارت دفاع سے پوچھا تھا کہ عراق میں2دسمبر2015ء سے2دسمبر2016ء تک برطانوی فورسز کی کارروائیوں میں کتنے داعش ارکان مارے گئے۔ آرمڈ فورسز منسٹر مائیک پیننگ نے جواب دیا کہ اس مدت کے دوران1306دشمن مارے گئے اور111زخمی ہوئے۔ برطانوی حملوں والی جگہوں پر جاکر انویسٹی گیشن نہیں کرسکتا۔ ان کارروائیوں میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناردرن عراق کے علاقے موصل کو آزاد کرانے کیلئے کردش اور عراقی فورسز کو آر اے ایف ٹائفون اور ری اپیرئر ڈرونز کی زبردست سپورٹ حاصل تھی۔