ٹرمپ کی پیرس میں فائرنگ کے واقعےکی مذمت

April 21, 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر فرانس سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کے خلاف چوکنا اور مضبوط رہنا ہوگا، پیرس میں فائرنگ دہشت گردی کا واقعہ لگتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں۔