ایچ بی ایل کا9.1ارب روپےکے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان

April 21, 2017

کراچی (پ ر)ایچ بی ایل نے آج 2017 کی پہلی سہ ماہی کے لئے 9.1 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے ۔ فی شیئر آمدن 6.16 روپے رہی۔ اسکے ساتھ بینک نے 3.50 روپے فی شیئر (35فیصد) ڈیوڈینڈ دینے کا اعلان بھی کیا۔ایچ بی ایل کی بیلنس شیٹ دسمبر 2016کے مقابلے میں 2 فیصداضافے کے بعد 2.6 کھرب روپے رہی۔ مارکیٹ میں مندی کے باوجود ، بینک کے ڈپازٹ میں بتدریج اضافے جاری رہا ۔ مارکیٹ شیئر بڑھ کر 14.2 فیصد تک پہنچ گیا اور مجموعی ڈپازٹ 1.9 کھرب سے تجاوز کر گئے ۔ ایچ بی ایل کے CASA ڈپازٹ میں اس سہ ماہی کے دوران 30 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور CASA کی شرح بہتر ہو کر 87.1 فیصد رہی۔ اوسطاً مقامی کرنٹ اکا ئونٹ میں 2016 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 16فیصد اضافہ ہوا جس کی بدولت بینک کے ڈپازٹس پر ہونے والے اخراجات میں کمی ہوئی۔ قرضوں کی فراہمی غیر معمولی طور سے جاری رہی جس کی بدولت ملکی قرضوںکی اوسط شرح میں گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 24فیصد اضافہ ہوا کیونکہ تمام کاروباری شعبوں نے بہت شاندار کارکردگی پیش کی۔ بینک انٹرسٹ کی کم شرح کی وجہ سے پڑنے والے دبائو سے نکلنے میں کامیاب رہا جس کی بدولت نیٹ انٹرسٹ کی آمدنی 20.1 ارب روپے رہی۔ ٹریژی سے منسلک سرگرمیوں کی شاندار کار کردگی کے باعث نان مارک آپ آمدنی 26 فیصد اضافے سے 8.3 ارب روپے رہی۔ بینک اشورنس، ایسٹ منجمنٹ اور کنزیومر فنانس کے شعبوں میں مسلسل مستحکم کارکردگی کے باعث فیس اور کمیشن اس سہ ماہی میں 9 فیصد اضافے سے 4.8 ارب روپے رہی۔ایچ بی ایل کی مئو ثر رسک منیجمنٹ حکمت عملی کے باعث نان پرفارمنگ قرضوں میں 2016 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 26فیصد کمی ہوئی۔