مظاہرامیر خاں دوبارہ فعال ہوگئے

April 21, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی مظاہرامیر خاں جمعرات کو دوبا رہ ایم کیو ایم پاکستان میں فعال ہوگئے،وہ گزشتہ کئی ماہ سے سیاسی معاملات سے لاتعلق تھے ،انھوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد دوبارہ پارٹی میں فعال کردار ادا کر نے کا اعلان بھی کیا۔