اسکول فیس کے پیسے نہیں تو بکری دے دیں زمبابوے حکومت کی والدین کو پیشکش

April 21, 2017

ہرارے (جنگ نیوز) زمبابوے کی حکومت کا کہنا ہے کہ جن والدین کے پاس اپنے بچوں کےا سکول کی فیس دینے کے پیسے نہ ہوں وہ بدلے میں بھیڑ،بکری جیسے مویشی بھی متعلقہ اسکولوں کو پیش کر سکتے ہیں۔ملک کے وزیر تعلیم لیزاروس دکورا نے حکومت کے ایک حامی اخبار ’سنڈے میل نیوز پیپر‘ کو بتایا کہ ٹیوشن فیس کو وصول کرنے میں اسکولوں کو والدین کے ساتھ نرمی برتنا چاہیے اور انھیں نہ صرف مویشی قبول کرنے چاہیں بلکہ اس کے بدلے میں ان سے خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔