جرمنی:فٹبال ٹیم کی بس پر حملہ، روسی باشندہ گرفتار

April 21, 2017

جرمن پولیس نے ڈورٹمنڈ بوروسیا فٹبال ٹیم کی بس پر حملے کے سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

مقامی میڈیا نے فیڈرل پراسیکیوٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ 28 سالہ ملزم کا نام سرگیئے ہے اور وہ روس کا باشندہ ہے، ملزم فٹبال کلب کے حصص کی قیمتوں میں کمی کرانا چاہتا تھا اور فٹبال کل کی بس پر حملے کے ذریعے اپنی سرمایہ کاری پر منافع کمانا چاہتا تھا۔
پولیس اس حوالے سے ملزم سے تفیش کررہی ہے۔