ترکی :فوجی گاڑی پر حملہ،2 اہلکار ہلاک

April 22, 2017

ترکی کے ضلع شرناک میں علیحدگی پسندوں نے فوجی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے، حملے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

ترک حکام کے مطابق حملہ ضلع شرناک کے علاقہ اولو درے میں اس وقت کیا گیا، جب فوجی عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے۔

ترک فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ کرد علیحدگی پسندوں نے کیا تھا، اسی علاقے میں 23 دنوں سے جاری فوجی آپریشن کے دوران 29 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔