حاضر سروس سعودی بحری افسر نواف المالکی کی پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی کا امکان

April 23, 2017

اسلام آباد (صالح ظافر)سعودی عرب کی بحریہ کے ایک حاضر سروس سینئر افسر کموڈور نواف المالکی کو پاکستان میں سعودی عرب کا سفیر بنایا جارہا ہے، نواف اس وقت پاکستان میں سعودی عرب کے دفاعی اتاشی ہیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ انہیں اگلے عہدے پر ترقی دے کر اسلام آباد میں سعودی عرب کا سفیر بنا دیا جائے گا۔ وہ عبد الله مرزوق کی جگہ لیں گے جو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد گزشتہ ماہ مملکت سعودی عربیہ واپس جاچکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان ایک ریٹائرڈ ایڈمرل کو سعودی عرب میں اپنا سفیر تعینات کر چکا ہے۔ کموڈور نواف پاکستان میں مختلف حیثیتوں میں سات برس سے زائد عرصے تک خدمات انجام دے چکے ہیں اور دفاعی حلقوں کے ساتھ پاکستانی عوام میں بھی مقبول ہیں۔