’’سائنس میں سیاسی مداخلت‘‘کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے

April 23, 2017

کراچی(نیوزڈیسک)دنیا بھر کے مختلف شہروں میں ہزاروں سائنسدان اور عام افرادان مظاہروں میں حصہ لے رہے ہیں جن کا مقصد ان کے بقول ’حقائق کے خلاف جنگ‘ اور سائنس میں سیاسی مداخلت پر احتجاج کرنا ہے۔اپنی نوعیت کےمنفرد اور پہلی مرتبہ منعقد کیے جانے والےان مظاہروں کو ارتھ ڈے یا ’یوم الارض‘ کے موقع پر ترتیب دیا گیا ہے اور اس کا مقصد ماحول کو بچانے کے بارے میں آگہی پھیلانا ہے۔