عمران کا 10 ارب کی پیشکش کا الزام بہت سنگین ہے، سعید غنی

April 26, 2017

پیپلزپارٹی کے رہنما سعیدغنی نےکہا ہے کہ پاناما کے معاملے پر عمران خان کا 10 ارب کی پیشکش کا الزام بہت سنگین ہے۔

سعید غنی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اہم الزام کی وضاحت کریں، 10 ارب کی آفر لے کر کون آیا؟کس نے دی؟کس نے پیغام بھیجا؟سب سامنے آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی پیغام آیا تو اس پر بھی وزیراعظم کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، عمران خان ن لیگ کے ساتھ پیپلزپارٹی کو بھی نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔