بل گیٹس کی مودی کی مہم ’’صاف ستھرا بھارت‘‘ کی تعریف

April 27, 2017

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کامیاب مہم ’’صاف ستھرا بھارت‘‘ کو سراہا ہے۔

بل گیٹس نے بھارتی وزیر اعظم کے ملک بھر میں بیت الخلا کی تعمیر کے لئے تین سال قبل اٹھائے گئےا قدام کی بھی تعریف کی ہے۔

سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے وہ مسئلہ اٹھایا ہے جس پر دنیا کی نظرنہیں جاتی،انہیں خوشی ہے کہ بھارت انسانی فضلے کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔