جنوبی کوریا کی موٹر ساز کمپنی کا بھارت میں پیداواری پلانٹ لگانے کا اعلان

April 30, 2017

نئی دہلی (اے پی پی) جنوبی کوریا کی موٹر ساز کمپنی ’’ کیا موٹرز ‘‘ نے بھارت میں 1.1 ارب ڈالر سے نیا پیداواری پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پلانٹ بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں لگایا جائے گا جس سے 2019 ء سے سالانہ 3 لاکھ کاروں کی پیداوار متوقع ہے۔