کیلے جنگل کیمپ سے دربدر بہت سے بچوں کی فیملی برطانیہ میں ہیں

April 30, 2017

لندن( نیوز ڈیسک) 6ماہ قبل فرانس کے کیلے جنگل کیمپ میں موجود ایک تہائی سے زیادہ بچے جو لاوارث تصور کئے جاتے تھے لاوارث نہیں ہیں بلکہ ان کے رشتہ دار برطانیہ میں موجود ہیں اور وہ ڈبلن ریگولیشن کے تحت اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ شامل ہونے کے حقدار ہیں۔ لاوارث تصور کئے جانے والے ان بچوں کے رشتہ داروںکی برطانیہ میں موجودگی کاانکشاف ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے کیلے کیمپ کوختم کئے جانے کے بعد بے آسرا ہونے والے کم وبیش 213افرادکے انٹرویو کے دوران ہوا اس دوران جن 86بچوں کا انٹرویو کیا گیاان میں سے 37فیصد نے بتایا کہ برطانیہ میں ان کے رشتہ دار موجود ہیںاس انکشاف کے بعد اب ان بچوں کو ڈبلن ریگولیشنز کے تحت برطانیہ بھیجا جاسکتاہے تاکہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل سکیں۔اس انٹریو کے دوران 97فیصد نے پولیس کی جانب سے تشدد کئے جانے کی شکایت کی۔