پوری طرح نشوونما نہ پانے والے بچھڑے کی پلاسٹک بیگ میں نشوونما

April 30, 2017

لندن( نیوز ڈیسک) فلاڈلفیا کے بچوں کے ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اورسائنسدانوں نے پوری طرح نشوونما نہ پانے والے ایک بچھڑے کی پلاسٹک کے ایک بیگ میں نشونما کرنے کاتجربہ شروع کردیاہے، پلاسٹک کے تھیلے نما جس مصنوعی بیضہ دانی میں اسے رکھا گیاہے اسے رحم مادر میں بچے کی پرورش کیلئے حاصل تمام قدرتی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، جس میں غذائیت سے بھرپور خون کے علاوہ ایمنیو ٹک رقیق مادہ بھی شامل ہے نیچر کمیونی کیشن میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں سائنسدانوںنے دعویٰ کیاہے کہ جانوروں کی پرورش کے اس تجربے میں کامیابی کے بعد انسانوں کی اس طرح پرورش کے تجربات بھی کئے جائیں گے تاکہ ضرورت پڑنے پر رحم مادر میں موجود بچوں کی مصنوعی طورپر پرورش کی جاسکے۔