پاکستانی گلوکاروں کو شوق اورباقاعدگی سے سنتی ہوں،شریہہ گوشال

April 30, 2017

لندن(وقار زیدی) معروف بھارتی گلوکارہ شریہہ گوشال نے کہا کہ میں پاکستانی گلوکاروں کو بڑے شوق اور باقاعدگی سے سنتی ہوں، مہدی حسن اورغلام علی میرے پسندیدہ گلوکار ہیں جبکہ محمد رفیع بھی بہت پسند ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل لندن کے ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سنگرز کے ساتھ انڈیا اور لندن میں بھی اکثر کام کیا۔پاکستان جا کر خوشی ہو گی لیکن ابھی تک کوئی آفر نہیں ہوئی۔ گلوکارہ نے بتایا کہ میرے والد ایک سائنسدان ہیں اگر میں سنگر نہ ہوتی شاید والد کے نقش قدم پر چلتی۔انہوںنے مزید کہا کہ مجھے فخرہے کہ میں پہلی بھارتی خاتون گلوکارہ ہو ں جس کا مجسمہ مادام تساؤ میں رکھا گیا انہوں نے ساج پروڈیکشن ووڈ ایپل اور آرگنائز کا شکریہ ادا کیا انہوںنے کہا کہ یوکے میں ان کے دو شوہوںگے،ایک لیڈز میں جبکہ دوسرا لندن کے ویملبےارینامیںہوگا، چیرٹی ورکر تنظیموں کیلئے کام کرنے والے حسنین علی نے بتایا کہ وہ موسیقی شو زمیں چیرٹی رقم جمع کریں گےیہ ساری رقم پاکستان میں نابینا و ضرورت مند جبکہ انڈیا میں پانی کی سپلائی میں مشکلات کے لئےمختص کی جائے گی۔