کمیونٹی کالج زرعی یونیورسٹی کی سالانہ تقریب کا انعقاد

April 30, 2017

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی) زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ مستحکم معاشی و سماجی ترقی کے لئے شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ تربیت یافتہ افرادی قوت کو یقینی بنا نا ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے کمیونٹی کالج کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز جدید طرزتعلیم، ہنرمند افرادی قوت اور درپیش مشکلات کے حل کے لئے جدید تحقیق میں مضمر ہے۔ ملکی سطح پر خوشحالی کے لئے زراعت کو منافع بخش کاروبار اور دیہی ترقی کو یقینی بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی۔ جامعہ زرعیہ کے کمیونٹی کالج میں 5ہزار سے زائد طلبہ زیرتعلیم ہیں جن کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر فنانشل ایڈ ڈاکٹر حفیظ صداقت نے کہا کہ جامعہ میں زیرتعلیم 40فیصد طلبہ کسی نہ کسی شکل میں سکالرشپ حاصل کر رہے ہیں ۔