جنر ل زبیرمحمود کا پاک نیوی وار اور ایئر وار کالجز کوئٹہ کا دورہ

April 30, 2017

راولپنڈی(صباح نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود نے پاک نیوی وار کالج اور ایئر وار کالج کوئٹہ کا دورہ گیا جہاں پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود نے کمانڈر اینڈ سٹاف کالجز کے طلباء اور فیکلٹی کے مشترکہ فورم سے خطاب کیا جس میں علاقائی سلامتی،ابھرتے خطرات اور اس سے فوری نمٹنے سے متعلق امور پر اظہارخیال کیا ۔اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا اور طلباء نے کشمیر سمیت قومی سلامتی کے امورسے متعلق سوالات کیے۔