اترپردیش، اسکول میں انڈے یا گوشت سے بنی اشیا لانے پر پابندی

April 30, 2017

لکھنئو (جنگ نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کے ایک نجی ا سکول کی انتظامیہ نے طلبہ کے انڈے یا گوشت سے بنی کوئی بھی ڈش لانے پر پابندی لگا دی ہے۔’رشبھ اکیڈمی‘ کی انتظامیہ کی جانب سے طالب علموں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف سبزیوں والا کھانا لائیں اور اگر انھوں نے ایسا نہ کیا نہ صرف انھیں ا سکول سے نکال دیا جائیگا بلکہ قانونی کاروائی بھی کی جائیگی۔اسکول انتظامیہ کے اس حکم نامے کا ہدف مسلمان طلبہ ہیں ۔ اسکول انتظامیہ نے تمام طالب علموں کو ریاست کے وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کے جیسے انداز میں بال منڈوانے کا حکم بھی دیاہے۔والدین کی جانب سے ان نوٹسز پر اعتراض کے بعد ضلعی مجسٹریٹ سمیر ورما نے ضلعی اسکول انسپکٹر سے معاملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔اس سکول میں پہلی سے 12 ویں جماعت میں تقریباً 2800 بچے پڑھ رہے ہیں۔