ہالی وڈ تھرلر فلم ’’47میٹرز ڈاؤن‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

April 30, 2017

خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ تھرلر فلم ’’47میٹرز ڈاؤن‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھوم رہی ہے جو سیر و تفریح کیلئے پنجرے میں قید ہوکر سمندر میں اترتی ہیں تاکہ آبی حیات کا نظارہ کر سکیں، مگر انہیں یہ تفریح مہنگی پڑ جاتی ہے۔ وہ اس پنجرے میں بری طرح پھنس جاتی ہیں۔

سنسنسی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 23جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔