لندن: برطانوی باکسر نے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

April 30, 2017

برطانوی باکسر اینتھونی جوشوا نے یوکرین کے باکسر ولادمیر کلچکو کو ہرا کر ورلڈ ہیوی ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لندن کے ویمبلے ہال میں ہونے والے اس مقابلے میں 27 سالہ برطانوی باکسر اینتھونی جوشوا نے اپنے یوکرینی حریف ولادمیر کلچکو کو گیارہویں رائونڈ میں شکست دی۔ جوشوا نے اب تک لڑے جانے والے اپنے تمام انیس مقابلوں میں فتح حاصل کی ہے۔