محکمہ سکولز کااساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے موٹویشنل سروے کروانے کافیصلہ

May 04, 2017

لاہور(خبر نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کا موٹویشنل سروے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میںاساتذہ کی کارکردگی جانچی جا ئے گی ۔ محکمہ ایجوکیشن کی تاریخ میں پہلی دفعہ سروے کروایا جارہا ہے ۔ سروے کے بعد اساتذہ کی ری سٹرکچرنگ کی جائے گی ۔ سروے کا کام ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔سروے منتخب شدہ سکولوں میں کیا جائے گا ۔ ابتدائی طور پر سروے نو ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹیز میں کیا جائے گا ۔