پرچے آؤٹ،ملوث افراد کو سزا ملے گی،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

May 10, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پرچےآؤٹ ہونے کے معاملے کو گزشتہ دوتین روزسےدیکھ رہاہوں،جس کی باعث میں نے امتحانی مراکز میں مزید سختی کی ہے جو طلباء کےمستقبل کیلئے اچھا ہے، پرچے آؤٹ ہونےکےمعاملےمیں ملوث افراد کو سزا ملے گی۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے آج اسلامیہ کالج اور عائشہ باوانی کالج کراچی کا اچانک دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نوید شیخ اور کمشنر کراچی اعجاز احمد خان سمیت دیگر اعلیٰ احکام بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلامیہ کالج کراچی امتحانی مرکز کی کلاسز کے دورے کے دوران ایک نگران کار سے اسمارٹ فون برآمد کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ یہاں کام کرنے آتے ہیں یا فون پر بات کرنے؟۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایک کلاس میں پنکھا نہ چلنے پر بھی متعلقہ عملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری بورڈ نوید شیخ کو سینٹرز کو بہتر کرنے کی ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں سے پیپر کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ عائشہ باوانی کالج کے امتحانی مرکز پر دورہ کیا۔ انہوں نے سینٹر میں طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ سےطلباء سے محبت سے پیش آنے کی ہدایات کیں اور کہا کہ بچوں کو ہراساں نہیں کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نقل میں جو بھی ملوث ہوگا اسے جلد بے نقاب کرکے سزا دیں گے۔