ساس کی کھانے کی ترکیب سے کامیاب ہوئی، ماسٹر شیف یوکے

May 17, 2017

ماسٹر شیف یو کے کا اعزاز جیتنے والی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون ڈاکٹر صالحہ محمود نے کہا ہے کہ جس کھانے پر انعام ملا وہ ترکیب ساس نے بتائی تھی۔

ماسٹر شیف یو کے بننے والی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون ڈاکٹر صالحہ محمود نے ’جیو نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سب بتادیا۔

انہوں نے کہا کہ مزے دار کھانا پکانا اپنی والدہ سے سیکھا،شوہر نے ماسٹر شیف یوکے کے مقابلے کے لیے نام بھجوایا اور پھر حوصلہ افزائی کی ۔