اے این ایف کی کوئٹہ‘تربت اور چاغی میں کارروائی‘منشیات برآمد‘دوافراد گرفتار

May 18, 2017

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکو ٹکس فورس نے کوئٹہ ،تربت اور چاغی میں سرچ آپریشن کے دوران 694کلو منشیات قبضے میں لے کر دو افراد کو گرفتار کر لیا اے این ایف ذرائع کے مطابق اے این ایف کے عملے نےخفیہ اطلاع ملنے پر ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے قریب گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے دوافراد عبدالکریم اور نور آغا کو گرفتار کر کے 360کلو گرام منشیات برآمد کر لی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار عبدالکریم کا تعلق کوئٹہ جبکہ نور آغا کا قلعہ عبداللہ سے ہے جبکہ تربت اور بلیدہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک پک اپ سے 260کلو گرام چرس جبکہ چاغی کے علاقے سارگاریشہ میں کارروائی کرتے ہوئے 74کلوگرام چرس برآمدکر کے قبضے میں لے لی۔