چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کا سپریم کورٹ کے3 ججز کے ہمراہ ہائیکورٹ کا دورہ

May 18, 2017

لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے تین ججز کے ہمراہ ہائیکورٹ کا دورہ کیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس منظور ملک جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل ہمراہ تھے۔ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ رجسٹری تک کے سفر کے دوران چیف جسٹس نے تینوں ججز صاحبان کو عدالت عالیہ کی فول پروف سیکورٹی اور انتظامی امور سے آگاہ کیا۔