شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی بس میں دو گروپوں میں تصادم ،3طلبہ زخمی

May 19, 2017

خیرپور(بیورو رپورٹ)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی بس میں دو طلبہ گر وپوں کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں تین طلبہ فرمان علی سومرو، سریان علی ٹانوری اور معشوق علی لوند زخمی ہو گئے بس میں جھگڑا سیٹ کے معاملے پر ہوا ۔بس میں سوار دیگر طلبہ نے مداخلت کر کے جھگڑے پر قابو پایا زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کے بعد ان کو فرسٹ ایڈ دیکر فارغ کر دیا گیا ۔