پرنگلز اور لوکو زیڈ پیکیجنگ پر ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی تنقید

May 19, 2017

لندن (پی اے) ٹریڈ باڈی نے کہا ہے کہ پرنگلز ٹیوبس اور لوکو زیڈ بوتلیں ری سائیکلنگ ورلڈ کے ویلنز ہیں۔ ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے ان مصنوعات کو اس فہرست میں شامل کیا ہے۔ جن سے دوبارہ استعمال کے لیے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ان کی پیکیجنگ میں خاصی تعداد میں میٹریلز استعمال کیے جاتے ہیں، جن کو علیحدہ کرنے میں ری سائیکلنگ مشینوں کو خاصی مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ پرنگلز پیکیجنگ میں میٹل بیس، پلاسٹک کیپ، میٹل ٹیئر آف لڈ، فوائل لائنڈ کارڈ بورڈ سلیو استعمال ہوتی ہے۔ یوکے ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سی ای او سائمن ایلنز نے کہا کہ وہ مسابقت کا خیرمقدم کرتے ہیں پروڈکٹس کے ڈیزائن میں بہتری کی شدید ضرورت ہے۔