دنیا میں 1730 پودوں کی نئی اقسام دریافت

May 19, 2017

کراچی(نیوز ڈیسک) گزشتہ ایک برس میں دنیا کے مختلف حصوں میں 1730پودوں کی نئی اقسام دریافت ہوئی ہیں جو انسانی خوراک، دواوں کے علاوہ مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلی کی پیشگی نشاندہی کرسکتی ہیں۔ برطانیہ کے رائل بوٹانک گارڈن ایٹ کیو کے ماہرین نے ان اقسام میں سے کئی ایک کے ختم ہونے کے شدید خدشے کا اظہار کیا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نباتاتی دریافت میں 11برازیل میں پائی گئی ہیں سات جنوبی افریکامیں پائی گئی ہیں دریافت ہونے والے پودوں میں ایلو ویرا (گوارکندل) کی نئی قسم بھی ہے جو دنیا کی بہت سے دواوں اور کھانوں میں استعمال ہوتی ہیں۔